• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 39465

    عنوان: دین كی بنیادی باتوں كے لیے كتاب كی رہنمائی

    سوال: حضرت مجھے یہ بتا دیں کہ بنیادی علم جیسے پاکی ناپاکی حلال حرام جائز ناجائز جاننے کے لئے اچھی کتاب کونسی ہے؟

    جواب نمبر: 39465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 991-991/M=7/1433 تعلیم الاسلام (موٴلفہ حضرت مفتی کفایت اللہ صاحب رحمہ اللہ) دین کی باتیں اور بہشتی زیور (از حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ) ان کتابوں کا مطالعہ کیجیے اور جو مسئلہ سمجھ میں نہ آئے اسے مقامی کسی مستند معتبر عالم ومفتی صاحب سے سمجھ لیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند