• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 65627

    عنوان: ایک طرف ایک تبلیغی بیان ہورہا ہے دوسری طرف ایک آدمی نفل یا تلاوت کررہا ہے تو اس آدمی کے ثواب کے لیے کونسا عمل بہتر ہے؟

    سوال: ایک مسجد میں ایک طرف ایک تبلیغی بیان ہورہا ہے دوسری طرف ایک آدمی نفل یا تلاوت کررہا ہے تو اس آدمی کے ثواب کے لیے کونسا عمل بہتر ہے؟ انفرادی یا اجتماعی ؟

    جواب نمبر: 65627

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 845-1503/H=01/1438 عامی شخص کو بیان سن لینے میں عامةً فائدہ زیادہ ہوتا ہے پس اگر وہ پہلے بیان سن لے اور بعد میں نفل و تلاوت کا معمول پورا کرلے تو بہتر ہے اگر کوئی عالم ہے او روہ وقت اس کے نفل و تلاوت میں مشغولی کا ہو وہ بیان میں شرکت نہ کرکے اپنا معمول پورا کرلے تو کچھ مضائقہ نہیں نیز وعظ وبیان ایسے وقت اور موقعہ سے کیا جائے کہ نمازیوں کی نماز اور تلاوت میں کس کی خلل نہ ہو اس کو ملحوظ رکھ کر مشورہ سے نظام بنالیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند