• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57348

    عنوان: میاں بہت سخت ہے ہر وقت اپنے بیوی بچوں کو مارتا رہتا ہے

    سوال: میاں بیوی آپس میں لڑتے رہتے ہیں ، میاں بہت سخت ہے ہر وقت اپنے بیوی بچوں کو مارتا رہتا ہے ، ہر وقت لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے ، اپنی ماں بہن کی وہ سائیڈ زیادہ لیتا ہے چاہے اسکی ماں بہن جھوٹی ہی کیوں نہ ہوں؛ لہٰذا برائے مہربانی آپ کوئی وظیفہ وغیرہ بتائیں جس سے ان میاں بیوں کے درمیان محبت پیدا ہو۔

    جواب نمبر: 57348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 277-230/D=3/1436-U یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ گیارہ تسبیح (سو دانے کی تسبیح) اول وآخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ بعد نماز عشاء پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں، ان شاء اللہ خاوند مہربان ہوجائیں گے۔ اختری بہشتی زیور حصہ نہم ص۸۶ اور ص۹۱ پر اس مقصد کے لیے دو عمل لکھے ہیں اگر کرنا چاہیں تو کرسکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند