• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 169026

    عنوان: اپنا مکان حاصل کرنے کا وظیفہ

    سوال: ہم لوگ کافی عرصہ سے کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں، مکان مالک پہت ظلم کر رہے ہیں، روز کسی نہ کسی بات پر جھگڑتے رہتے ہیں، ماں کی خواہش ہے کی ہم ذاتی مکان خریدلیں، وہ ہر وقت اسی غم میں رہتی ہیں اور وہ ہر وقت یہی سوچتی رہتی ہیں۔ برائے کرم کوئی دعا بتائیں جس سے مکان خریدنے میں آسانی ہو اور ماں کا غم دور ہو۔

    جواب نمبر: 169026

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:552-485/sd=6/1440

     دو رکعت نماز صلاة الحاجة پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ وسیع اور کشادہ مکان کا نظم ہوجائے گا اور ایک مجرب عمل یہ ہے کہ نماز کے لیے جب وضو کریں تو پیر دھوتے وقت یہ دعا پڑھیں : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ذَنْبِی، وَوَسِّعْ لِی فِی دَارِی، وَبَارِکْ لِی فِی رِزْقِی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند