• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57212

    عنوان: غلط دوستی کی وجہ سے مجھ سے ایک گناہ ہوگیا

    سوال: جب میں تیرہ سال کا تھا تو غلط دوستی کی وجہ سے مجھ سے ایک گناہ ہوگیا۔میں نے تین چار دوستوں سے پیسے لئے تھے یہ بتا کر کہ میں ان کو کم قیمت میں نیا موبائل خرید کر دوں گا۔ میرے ایک دوست نے مجھے کہا تھا کہ وہ باہر سے میرے لیے موبائل لائے گا اورمجھے دے گااور میں وہ موبائل ان دوستوں کو دیدوں گا، لیکن اس نے مجھے دھوکہ دیا اور دوسری طرف میں نے پیسے لے کر اسے خرچ کردیا۔ میں نے علمائے کرام سے سنا کہ آخرت میں یہ بہت بڑاگناہ ہوگا۔ اس گناہ سے توبہ کرنے کے لیے مجھے کیا کرنا چاہئے ؟ اورمیری آخرت کیسے صحیح ہوگی؟ براہ کرم، میری مدد کریں۔

    جواب نمبر: 57212

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 245-238/N=3/1436-U آپ نے اپنے تین چار دوستوں سے موبائل خریدکر دینے کے نام پر جتنے پیسے لیے تھے آپ ہرایک کو اس کے پیسے واپس کردیں اور معافی بھی مانگ لیں، اوراللہ تعالیٰ سے بھی توبہ واستغفار کرلیں، ان شاء اللہ آپ کا گناہ معاف ہوجائے گا اور اللہ تعالیٰ آپ سے راضی وخوش ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند