• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 145290

    عنوان: کسی کو منانے کے لئے کوئی وظیفہ یا کوئی عملیات وغیرہ کیا جا سکتا ہے؟

    سوال: اگر کسی کو کوئی سچا پیار کرتا ہو اور وہ لڑکا یا لڑکی شادی کے لئے نہ مان رہی ہوں، یا ان کے والدین ان کی شادی کے لئے نہ مان رہیہوں تو ان کو منانے کے لئے کوئی وظیفہ یا کوئی عملیات وغیرہ کیا جا سکتا ہے؟ اگر وظیفہ کیا جا سکتا ہے تو مہربانی کر کے کوئی مجرب وظیفہ یا کوئی اعمال بتادیں۔

    جواب نمبر: 145290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 027-014/D=1/1438
    شادی سے پہلے لڑکا لڑکی ایک دوسرے کے لیے نامحرم اور اجنبی ہوتے ہیں کسی کا دوسرے سے پیار کرنا یا پیار کی باتیں کرنا ناجائز اور گناہ ہے عملیات یا وظیفہ کے ذریعہ کسی کو شادی پر مجبور کرنا بھی گناہ ہے۔
    وہ شخص روزآنہ دو رکعت نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے مناسب رشتہ ملنے کے دعا کرے۔
    (۱) اللہم احسن عاقبتنا فی الاہل کلہا۔
    (۲) اللہم لاتکلنی الیٰ نفسی طرفة عین و اصلح لی شانی کلہا۔
    (۳) اپنے والدین کے توسط سے پیغام کہلوائے اگر دونوں کے والدین منظور کرلیں تو ٹھیک ہے ورنہ وہ جس جگہ رشتہ طے کریں اسی پر راضی رہے، رشتہ منظور کرنے سے پہلے نماز استخارہ پڑھ لے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند