• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 56200

    عنوان: میں ۳۵ سال کا ہوں اور گذشتہ دو سال سے بیمار ہوں ، پاکستان اور قطرمیں بہت سے ڈاکٹر وں کو دکھایا ،لیکن کوئی بھی اس کا علاج نہیں بتارہا ہے ، سب کہہ رہے ہیں کہ آپ کو یہ بچپن سے ہے ، مہربانی کرکے کوئی وظیفہ یا دعا بتائیں کہ مجھے اللہ شفا دے ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔

    سوال: میں ۳۵ سال کا ہوں اور گذشتہ دو سال سے بیمار ہوں ، پاکستان اور قطرمیں بہت سے ڈاکٹر وں کو دکھایا ،لیکن کوئی بھی اس کا علاج نہیں بتارہا ہے ، سب کہہ رہے ہیں کہ آپ کو یہ بچپن سے ہے ، مہربانی کرکے کوئی وظیفہ یا دعا بتائیں کہ مجھے اللہ شفا دے ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔

    جواب نمبر: 56200

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1474-1474/M=1/1436-U87 اللہ آپ کو بیماری سے شفایابی نصیب کرے (آمین) چینی کی تشتری پر سورہٴ فاتحہ اور مندرجہ ذیل آیات شفاء لکھ کر روزانہ وہ پانی پی لیا کریں، اللہ نے چاہا تو اس عمل کی برکت سے بیماری دور ہوجائے گی۔ وَیَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِین، وَإِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِینِ، وَشِفَاءٌ لِمَا فِي الصُّدُورِ وَھُدًی وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِینَ، وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا ھُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِینَ وَلَا یَزِیدُ الظَّالِمِینَ إِلَّا خَسَارًا، قُلْ ھُوَ لِلَّذِینَ آمَنُوا ھُدًی وَشِفَاءٌ، یَخْرُجُ مِنْ بُطُونِھَا شَرَابٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُھُ فِیہ شِفَاءٌ لِلنَّاسِ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند