متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 53281
جواب نمبر: 53281
بسم الله الرحمن الرحيم
(۱) وظیفہ یا کوئی دعا فجر میں پڑھنے کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ پہلے اگر اٹھ گئے تو فجر سے پہلے پڑھ لیں، یا فجر کے بعد پڑھ لیں، فوراً پڑھ لیں یا کچھ دیر کے بعد پڑھ لیں، غرض زوال سے پہلے پہلے تک پورا کرلیں، کسی اور نماز میں پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ (۲) بسم اللہ الرحمن الرحیم دل سے پڑھ کر وہ دوا کھالیں یا بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شیء فی الأرض ولا في السماء وہو السمیع العلیم پڑھ کر دوا کھالیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند