• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 157848

    عنوان: بلاوجہ كا خوف ختم ہونے كا وظیفہ

    سوال: سوال: سلام ! جب بھی کوئی مجھ پر چیخ تا ہے یا مجھ سے لڑنے کی کوشش کرتا ہے تو میرے دل میں بہت خوف بھر جاتا ہے یہاں تک ٰ کہ جسم خوف سے کانپ نے لگ جاتا ہے ۔ براہے مہربانی کوئی وظیفہ بتا دیں جس سے آہستہ آہستہ یہ خوف ختم ہو جائے اور میرے دل میں صرف اور صرف اللّہ کا خوف اور اللّہ کی محبت اتر جائے ، باقی ہر بات کے خوف سے میں محفوظ ہو جاؤں ہمیشہ ہمیش کے لئے ۔ جزاک اللّہ

    جواب نمبر: 157848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:486-364/sn=4/1439

    ”فَاسْتَقِمْ کَمَا أُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَکَ“ یہ آیت ہرنماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کریں، نیز ”الماجد“ کا کثرت سے ورد کیا کریں، ان شاء اللہ قلب کو استقامت حاصل ہوگی اور وہ منور بھی ہوگا، ان شاء اللہ (اعمالِ قرآنی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند