• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 52255

    عنوان: اللہ سے اپنی حاجت پوری کرنے کے لیے مقبول وظیفہ بتائیں۔

    سوال: اللہ سے اپنی حاجت پوری کرنے کے لیے مقبول وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 52255

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 944-759/B=6/1435-U اپنے اخلاق کو درست رکھیں یعنی کسی کا دل نہ دکھائیں کسی پر ظلم و زیادتی نہ کریں ”المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ“ کامل مسلمان وہ ہے جس کی زبان سے اور جس کے ہاتھ سے دوسرے مسلمان بھائی کو تکلیف نہ پہنچے، دوسری بات یہ ہے کہ اکل حلال کا اہتمام رکھیں، حرام کا کوئی لقمہ حلق کے نیچے نہ جانے پائے ”لاَ وَرَعَ کالکَفِ“ حرام سے بچ جانے کے برابر کوئی تقوی نہیں ہے۔ خلاصہ کہ اپنے معاملات کو بھی صحیح رکھیں، یہی سب سے بڑا وظیفہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند