متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 19069
برائے
کرم مجھ کو گم شدہ چیزوں کو پانے کی دعا بتائیں، کیوں کہ میری ماں کی سونے کی چین
کھو گئی ہے؟
برائے
کرم مجھ کو گم شدہ چیزوں کو پانے کی دعا بتائیں، کیوں کہ میری ماں کی سونے کی چین
کھو گئی ہے؟
جواب نمبر: 1906931-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 153=150-2/1431
آپ اپنی والدہ کو ہدایت کردیں کہ وہ کثرت سے [اِنَّا لِلّٰہ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ] پڑھتی رہیں، اوردعا بھی کرتی رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آئے
تو درود پاک پڑھنا واجب ہے؟ درود پاک زندگی میں کتنی بار پڑھنا فرض ہے؟
آپ
نے اپنے فتوی میں کہا ہے کہ اللہ نے سب سے پہلے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کو
پیدا کیا اس نور سے تمام لوگوں کو پیدا کیا ہے۔ اس لیے میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ
اللہ کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا نور تھے یا بشرتھے، تفصیل سے بتانے کی
مہربانی کیجئے؟(۲)آدم
علیہ السلام سے لے کر اب تک کتنا عرصہ گزر چکا ہے جب کہ میں نے کتابوں میں پڑھا ہے
سات یا آٹھ ہزار سال گزر چکا ہے، جب کہ اس ملک کے غیر قوم والے کہتے ہیں کہ کروڑوں
سال ہوچکے ہیں۔ بتانے کی مہربانی کریں۔ (۳)حدیث میں ہے کہ ہر مرض کی دوا ہے
۔میرے والد صاحب کو دس پندرہ سال سے دھول سے الرجی ہے، سردی، دھونا، موسم بدلنے سے
ان کو بہت کمزوری آچکی ہے کافی علاج کروا چکے ہیں ڈاکٹر کہتے ہیں اس کا کوئی علاج
نہیں ہے صرف اس سے بچا جاسکتاہے ۔اس بیماری کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے کوئی
قرآنی عمل اور دعا بتانے کی مہربانی کریں۔اللہ آپ کو جزادے۔ ایک بار میرے والد
صاحب اسپتال میں داخل تھے ڈاکٹر نے ان کو غسل کرنے کے لیے منع کردیا تھا،اس حالت
میں تیمم بھی نہیں کرسکتے تھے کیوں کہ ان کو دھول سے الرجی ہے۔ اس حالت میں پاکی
کیسے حاصل کریں؟ والسلام
میں او رمیرے لڑکے بہت زیادہ پریشانیوں سے گزر رہے ہیں، دنیاوی، جسمانی، روحانی، مالی، اور بہت ساری بیماری مجھ کو ہیں۔ مجھ کو وضو بنانے میں آدھا گھنٹہ لگتا ہے ، میں بہت زیادہ چل نہیں سکتی ہوں، مجھ کو جوڑوں میں بہت سخت سوزش ہوتی ہے، بہت ساری بیماریاں ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ میں نے اتنی ساری اور اتنی شدید بیماریاں ایک شخص میں نہیں دیکھی ہیں۔ میرے لڑکے نماز و دعانہیں کرتے، ایسا بہت دنوں سے ہورہا ہے، ہوا ہے ، بہت سارے وظیفے پڑھ ڈالے لیکن پھر بھی پریشان ہوں۔ آپ سے دو درخواستیں ہیں: (الف) للہ کچھ مختصر وظائف بتائیں لیکن بہت قوی التاثیر ہو ضرورت پوری ہونے میں، میں طویل وظیفہ پڑھنے سے معذور ہوں۔ (ب) للہ مجھ کو اپنی تمام نمازوں کی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ دعافرمائیں کہ اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے،بہت مشکل آچکی، بہت دن ہوچکے، اتنی جانیں جاچکیں اور اتنے نقصانات ہوگئے، وغیرہ۔ میرا ایک بیٹا پچاس سال کا ہے، دوسرا چالیس اور تیسرا تیس سال کا غیر شادی شدہ۔
2128 مناظرآنکھیں بند کرکے دعا مانگنا صحیح ہے؟
3203 مناظر