• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 26849

    عنوان: اللہ تعالی کی تسبیح صرف” لاالہ الا اللہ“ کہنا کافی ہے؟یا ” محمد الرسول اللہ“ کہنا چاہئے؟کیوں کہ فضائل ذکر میں صرف پہلا جملہ ہی ذکر ہی کیا جاتاہے؟

    سوال: اللہ تعالی کی تسبیح صرف” لاالہ الا اللہ“ کہنا کافی ہے؟یا ” محمد الرسول اللہ“ کہنا چاہئے؟کیوں کہ فضائل ذکر میں صرف پہلا جملہ ہی ذکر ہی کیا جاتاہے؟

    جواب نمبر: 26849

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1576=1576-11/1431

    بہتر یہی ہے کہ لا الہ الا اللہ کے ساتھ ہرمرتبہ محمد رسول اللہ ملاکر پڑھا کریں، دوچار مرتبہ صرف لا الہ الا اللہ کہنے کے بعد ایک مرتبہ محمد رسول اللہ کہہ لینا بھی کافی ہے، اور صرف لا الہ الا اللہ کی تسبیح بھی درست ہے، اپنے شیخ ومرشد کی ہدایت کے مطابق ذکر کرنا اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند