• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 601706

    عنوان:

    اگر بیوی سے بدفعلی ہوجائے تو اس كی معافی كس طرح ہوگی؟

    سوال:

    اگر ایک بندہ بیوی سے بد فعلی کر لے تو کیا کوئی معافی یا کفارہ ہے؟

    جواب نمبر: 601706

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 320-270/M=05/1442

     بیوی سے بدفعلی کرنے سے مراد اگر دُبر (پچھلی شرمگاہ) میں جماع کرنا ہے تو شرعاً یہ فعل حرام و ناجائز ہے اگر کسی سے اِس کا ارتکاب ہو جائے تو صدق دل سے توبہ لازم ہے پکی سچی توبہ سے گناہ معاف ہو جاتا ہے اور ہو سکے تو کچھ صدقہ بھی کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند