متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 153669
جواب نمبر: 15366901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1147-953/d=12/1438
آپ کسی اچھے ہومیوپیتھ ڈاکٹر سے رابطہ کرکے علاج کریں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔
(۲) الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی زَیَّنَ الرِّجَالَ بِاللِّحَی، وَالنِّسَاءَ بِالذَّوَائِبِ کثرت سے پڑھا کریں۔
(۳) ابھی بچی ہے زیادہ فکر مند نہ ہوں امید ہے کہ بڑے ہونے پر ٹھیک ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کچھ لوگ نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ سات مرتبہ یا قوی پڑھتے ہیں ، کیا اس کا ذکر کسی حدیث میں ہے؟ اور کچھ لوگ اس کو بدعت کہتے ہیں ، کیا یہ بدعت ہے؟اور اگر بدعت نہیں تو کیا ہے؟
14026 مناظرہمارے علاقہ میں ذکری جو کہ غیر مسلم ہیں
(جادو میں مہارت رکھتے ہیں)۔آج کل ایک مسئلہ چل رہا ہے یہاں تقریباً تین سو کشتیاں
ہیں ۔ آج کل سمندر میں مچھلیوں کی تھوڑی کمی ہے۔ اکثر کشتیاں خالی آجاتی ہیں قریب
ایک مہینہ ہورہا ہے۔ لیکن دویا تین کشتیاں ایسی ہیں کہ ہفتہ میں پانچ دن چار دن
لازمی مچھلیاں لاتے ہیں۔ جس علاقہ میں دوسرے لوگ مچھلی کا جھنڈ دیکھتے ہیں دوسرے
اس جھنڈ سے پکڑتے ہیں تو بے کار مچھلی ہوتی ہے جس کی مارکیٹ میں کوئی قیمت نہیں
،جب کہ ان کشتیوں میں سے کوئی جال پھینکتے ہیں تو وہ مچھلیاں پکڑتے ہیں جس کی قیمت
ہوتی ہے۔ میرا دوست کہتا ہے بلکہ اکثر کہتے ہیں کہ یہ جادو کروا رہے ہیں اس وجہ سے
مچھلیاں پکڑتے ہیں۔ (۱)کیا
جادو سے ایسا ہوسکتا ہے کہ سارے کشتی والے مچھلی نہیں پکڑتے یہ لوگ ہفتہ میں پانچ
دن چار دن لازمی پکڑتے ہیں؟ (۲)اگر
جو ذکری ماسٹر قرآن کی آیات وغیرہ سے بغیر شرک کے کسی کو کچھ تعویذ دے جس سے وہ بھی
مچھلی لاتا ہو تو کیا اس ماسٹر ذکر ی کے پاس جاکر یہ تعویذ لے سکتے ہیں؟ کیا اس کی
اجازت ہے؟
میں او رمیرے لڑکے بہت زیادہ پریشانیوں سے گزر رہے ہیں، دنیاوی، جسمانی، روحانی، مالی، اور بہت ساری بیماری مجھ کو ہیں۔ مجھ کو وضو بنانے میں آدھا گھنٹہ لگتا ہے ، میں بہت زیادہ چل نہیں سکتی ہوں، مجھ کو جوڑوں میں بہت سخت سوزش ہوتی ہے، بہت ساری بیماریاں ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ میں نے اتنی ساری اور اتنی شدید بیماریاں ایک شخص میں نہیں دیکھی ہیں۔ میرے لڑکے نماز و دعانہیں کرتے، ایسا بہت دنوں سے ہورہا ہے، ہوا ہے ، بہت سارے وظیفے پڑھ ڈالے لیکن پھر بھی پریشان ہوں۔ آپ سے دو درخواستیں ہیں: (الف) للہ کچھ مختصر وظائف بتائیں لیکن بہت قوی التاثیر ہو ضرورت پوری ہونے میں، میں طویل وظیفہ پڑھنے سے معذور ہوں۔ (ب) للہ مجھ کو اپنی تمام نمازوں کی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ دعافرمائیں کہ اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے،بہت مشکل آچکی، بہت دن ہوچکے، اتنی جانیں جاچکیں اور اتنے نقصانات ہوگئے، وغیرہ۔ میرا ایک بیٹا پچاس سال کا ہے، دوسرا چالیس اور تیسرا تیس سال کا غیر شادی شدہ۔
2127 مناظرنماز کے بعد سجدے میں دعا كرنا كیسا ہے؟
1751 مناظرمیں اپنے متوفی والد کی طرف سے حج یا عمرہ
ادا کرنا چاہتاہوں لیکن میرے پاس ذرائع نہیں ہیں۔ برائے کرم مجھے کوئی دعا بتادیں
جس سے میرے لیے یہ آسان ہوجائے؟