• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 167455

    عنوان: کینسر کا علاج قرآن مجید سے بتائیں

    سوال: میری والدہ کو لیور میں کینسر ہیں، میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ میری والدہ کے کینسر کا علاج قرآن مجید سے بتائیں، اور آپ میری والدہ کی صحت کے لیے دعا کریں۔

    جواب نمبر: 167455

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 516-388/B=04/1440

    آپ کسی نیک اللہ والے عالم باعمل سے سورہ ألَمْ نَشْرَحْ پوری ۴۰/ مرتبہ خلوص کے ساتھ پڑھواکر بوتل میں پانی پر دم کرائیں، اس کے بعد وہ پانی اپنی والدہ محترمہ کو ۴۰/ روز تک پلائیں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ بہت مجرب عمل ہے ۔

    ہم دعا بھی کرتے ہیں اللہ تعالی آپ کی والدہ محترمہ کو صحت و عافیت عطا فرمائے اور اس موذی بیماری سے بالکلیہ نجات عطا فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند