• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 56997

    عنوان: میت کے گھر میں کلمے اور تلاوت یا ۴۱ مرتبہ سورة یاسین اور سورة مزمل پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: میت کے گھر میں کلمے اور تلاوت یا ۴۱ مرتبہ سورة یاسین اور سورة مزمل پڑھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 56997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 80-77/H=2/1436-U میت والے گھر میں جمع ہونے کی رسم بالالتزام درست نہیں، البتہ اس میں کچھ حرج نہیں کہ اپنے اپنے گھروں وغیرہ میں جس قدر چاہیں جب چاہیں قرآن کریم درود شریف نوافل پڑھ کر یہ نیت کرلیا کریں کہ یا اللہ اس کا ثواب فلاں فلاں کو پہنچا، بالخصوص کلمے اورمخصوص سورتوں کے پڑھنے کا التزام بھی درست نہیں، بلکہ لائق ترک ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند