• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 46684

    عنوان: آپ سے یہ سوال پہلے بھی کیا جا چکا ہے پر آپ کی ویب سایٹ میں کسی قسم کی خرابی کے تہت کھل نہیں رہا۔ کیا حج کرنے سے کبیرہ گناہ بھی معاف ہو جاتے ہیں؟

    سوال: آپ سے یہ سوال پہلے بھی کیا جا چکا ہے پر آپ کی ویب سایٹ میں کسی قسم کی خرابی کے تہت کھل نہیں رہا۔ کیا حج کرنے سے کبیرہ گناہ بھی معاف ہو جاتے ہیں؟

    جواب نمبر: 46684

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1204-928/B=10/1434 اصولاً تو گناہِ کبیرہ کے معاف ہونے کے لیے توبہ شرط ہے، لیکن حج میں جانے کے بعد حاجی ہرمستجاب مقامات پر توبہ واستغفار بھی کرتا ہے لہٰذا یقینا اس کے گناہِ کبیرہ بھی معاف ہوجائیں گے، البتہ جو تدارک شریعت نے واجب قرار دیا ہے وہ بھی تکمیل توبہ کے لیے ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند