• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 608396

    عنوان:

    جادو کا علاج

    سوال:

    مفتی صاحب، میری عمر 25 سال ہے ، میرے شادی ہوگئی ہے ، ماشااللہ، 2 بیٹے اور 1 بیٹی ہے ، لیکن کچھ سال سے میرے بِیوِی اور بیٹی بیمار رہتی ہے گھر میں ہر وقت جھگڑے ہوتے ہیں، مین مسئلہ گھر میں جادو کا اثر ہے ، اِس کا علاج قرآن سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 608396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:644-466/L=5/1443

     گھر میں جو بیمار رہتے ہیں ان کو سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر پانی وغیرہ پر دم کرکے پلایا جائے اور گھر میں جو بھی قرآن پڑھ سکتے ہیں ان کو پابند کیا جائے کہ وہ ”منزل“ مرتبہ شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب صبح وشام پڑھا کریں ان شاء للہ بے حد فائدہ ہوگا اور اگر قریب میں کوئی متبع سنت عامل ہوں تو ان کو دکھالیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند