متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 67400
جواب نمبر: 67400
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 688-688/B=9/1437 ممکن ہے کہ آپ سے کوئی غلطی ہوئی ہو جس کی پاداش میں یہ مصیبت آپ کے سر آئی ہے، کسی پر ظلم کیا ہوتو اس سے معافی مانگیں، کسی کا حق مارا ہوتو اسے ادا کریں، پھر اللہ سے توبہ و استغفار کریں، اور اگر ایسا کچھ نہیں ہے تو صبح و شام قل ہواللہ أحد، قل أعوذ برب الفلق، قل أعوذ برب الناس: تین تین بار پڑھ لیا کریں، اور ہر نماز کے بعد ۱۰۰/ مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم چالیس روز تک پڑھتے رہیں۔ اگر اس سے بھی کوئی نتیجہ اچھا ظاہر نہ ہوتو سورة بقرہ پوری کسی نیک آدمی سے پڑھوا کر بوتل میں پانی پر دم کرواکر رکھیں اور اس کو ہر روز ایک گھونٹ پی لیا کریں اور سورج غروب ہوتے ہی دوکان کے چاروں کونے میں چھڑک دیا کریں۴۰/ روز تک۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند