• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 156123

    عنوان: بورنگ كرانے كے لیے مسنون عمل بتائیں

    سوال: حضرت مفتی صاحب! مجھے میرے گھر میں بور ویل (borewell) کروانا ہے، لیکن جس طرح ہر عمل کرنے سے پہلے اللہ کا حکم اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ دیکھنا یہ دین سکھاتا ہے، اس لیے مجھے کچھ مسنون عمل بتائیں جس کی برکت سے اللہ ہمیں میٹھااور صاف و شفاف پانی عطا فرمائے۔

    جواب نمبر: 156123

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:269-210/B=3/1439

    آپ بورنگ کرانے سے پہلے دو رکعت صلاة الحاجة پڑھیں، اس کے بعد خوب خشوع وخضوع کے ساتھ اللہ سے دعا کریں کہ اے اللہ ہمیں اپنی قدرت کاملہ اور رحمت کاملہ سے میٹھا پانی عنایت فرما اور صاف وشفاف پانی عطا فرما۔ ان شاء اللہ شیریں اور صاف وشفاف پانی اللہ تعالیٰ عنایت فرمائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند