• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 604544

    عنوان:

    حفظِ قرآن کی آسانی کے لئے دعا

    سوال:

    بعد سلام مسنون کے بندہ عرض گزار ہے کہ حفظِ قرآن کی آسانی کے لئے کوئی دعا بتلادیں،اور اگر ہوسکے تو قوتِ حافظہ کے لئے کسی مؤثر دوا کا نام بھی ارسال فرمادیں بندہ حضرتِ والا کا بہت مشکور و ممنون ہوگا...

    جواب نمبر: 604544

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:789-533/sd=10/1442

     حفظ قرآن کی آسانی کے لیے پانچوں نماز کے بعد سرپر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار یَا قَوِیُّ پڑھا کریں اور گناہوں سے بچنے کا خاص طور پر اہتمام کریں، گناہوں سے حافظہ کمزور ہوتا ہے اور دوا کے سلسلے میں کسی ماہر طبیب سے رجوع کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند