عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 22739
جواب نمبر: 2273901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):880=880-6/1431
جی ہاں، ”تقویة الایمان“ (موٴلفہ حضرت شاہ اسماعیل شہید) معتبر اور مستند کتاب ہے، اور قرآن وحدیث کے مطابق ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے آپ سے چار سوالات اور کرنے ہیں۔ (۱) کچھ مسلمان دلائل پیش کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند کو اپنی انگلی سے نہیں توڑا، لیکن وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کرتے ہیں اور انھیں رسول خدا مانتے ہیں اور اسلام کے ہر عمل کو مانتے ہیں۔ کیا ایسے مسلمان کو ہم گستاخ رسول کہہ سکتے ہیں جو قرآن کے حوالے سے اور اپنی عقل کی بنیاد پر کہتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی معجزہ نہیں کیا اور ان کا معجزہ اس عالم میں صرف قرآن تھا؟ کیا ایسے انسان کو گستاخ رسول یا غیر مسلم کہنا صحیح ہے؟ ۔۔۔۔؟
3877 مناظرہم مسلمان ایک اللہ اور ایک نبی پریقین رکھتے ہیں۔ تو بہت سارے لوگ مسلمانوں کو فرقوں میں کیوں تقسیم کررہے ہیں، ہمارے لیے مکتبہ فکر اہم نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے اسلام اہم ہے، ہم ہندو نہیں ہیں جو کہ تین سو تیس ملین دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرتے ہیں ۔ ہم تو صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔
3192 مناظرمیر ا تعلق پاکستان سے ہے، اور میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کی ویب سائٹ میں یہ فتویٰ/ جواب ہے کہ نیاز، منت اور فاتحہ کا کھانا صحیح نہیں ہے، بلکہ کروانا صحیح نہیں ہے۔ خیر میں نے اپنی آنکھو ں سے (حضرت) مولانا رشید احمد گنگو ہی(رحمتہ اللہ علیہ) کی کتاب میں پڑھا ہے کہ فاتحہ کا کھانا درست نہیں مگر ہندو کی دیوالی اور ہولی کا پرساد کھانادرست ہے۔ آپ یہ بتائیں کہ اگر یہ غیر مسلم کا کھانا صحیح ہے تو اپنے ہی مسلمان بھائی کے گھر کا کھانا کیسے صحیح نہیں ہوا،اس پر قرآن شریف کی آیت ہی پڑھی جاتی ہے ، کوئی جادو نہیں کیا جاتا۔ (۲) دوسرا یہ کہ آپ لوگ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو مانتے ہیں، ان کی تعریف جتنی بھی کی جائے کم ہے، ان کی بڑائی جتنی بھی کی جائے کم ہے، تو (حضرت ) تھانوی اور (حضرت) نانوتوی (علیم الرحمتہ) اپنی کتاب میں کیوں لکھتے ہیں کہ ان کی تعریف صرف بڑے بھائی کی حیثیت سے کیا کرو۔ کیا آپ ان کو اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر آپ بھی وہ معجزات کر دکھائیں تو میں سمجھو ں گاکہ آپ کے وہ بڑے بھائی ہیں۔ اور بھی بہت سے سوالات ہیں مگر پہلے اس کا جواب دیں اگر آپ سچے ہیں تو؟
3213 مناظرقادیانی کون ہیں برائے کرم ان کی اصلیت کے
بارے میں تفصیل بتائیں؟
بریلوی امام کے پیچھے حنفی کی نماز ہوجائے گی یانہیں؟
2964 مناظرفرقے کا کیا مطلب ہے؟ کیا اہل الحدیث، بریلوی، جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت الگ الگ فرقے ہیں یا نہیں؟ اور عقائد کے اعتبار سے کہاں تک صحیح ہیں؟
آپ نے کہاہے کہ شیعہ کافر ہیں، تو آپ یہ بتائیں کہ جنہوں نے( ابوبکر، عثمان) رسول اللہ کی بیٹی کے گھر کو جلا، کیا وہ مسلمان ہیں؟ جو رسول کی رحلت کے بعد رسول کی میت کو چھوڑکر اپنی خلافت کے چکر میں پڑ جائے کیا وہ مسلمان ہیں؟جس نے رسول کو آخری وقت پر کاغذ قلم نہ دیا اور کہا کہ رسول کا دماغ ابھی صحیح نہیں ہے، رسول پر شک کرتے ہیں، کیا وہ مسلمان ہیں؟براہ کرم، کچھ تفصیل سے بتائیں۔
5607 مناظرکیا کہتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ (1) آج کے دور میں بہت سے لوگ(کلمہ گو مسلمان) کھلے عام اسلامی شعار (نشانیوں) پر بھرپور اعتراضات کرتے ہیں مثلا= شرعی داڑھی پر اعتراض بلکہ داڑھی کا انکار،عورت کے پردہ کی فرضیت کا انکار،شلوار یا پتلون ٹخنوں سے اونچا کرنے سے انکار،سب سے بڑھ کر جہاد جیسے فرض پر اعتراضات اور علماء کرام اور صحابہ کرام کے سمجھائے ھوئے احکامات میں میین مینخ نکالنا اور جہاد (قتال فی سبیل اللہ) کا صاف انکار کرتے ہیں، کیا ایسی بات کرنے والا یا ایسا عقیدہ رکھنے والا مسلمان ھے؟ (2) اور شیعوں کی جانب سے تمام جلیل القدر صحابہ رضوان اللہ علیھم کی شان میں غلیظ بکواس کرنا، قراٰن کو غلط کہنا،امہات المومنین پر بکواس کرنا،غرض دین کے ہر شعبہ پر اعتراض کرنا، میرے معلومات کے مطابق تمام شیعہ ایسے ہی عقائید رکھتے ھیں، کیا شیعوں کو کسی بھی طرح مسلمان کہنے کی یا ماننے کی زرہ بھی گنجائیش موجود ھے؟ بندہء ناچیز کا نام حسین ھے،کراچی پاکستان کا شیہری ھوں، آپ حضرات علماء سے درخواست ھے کہ رہنمائی فرمائیں تفصیل کے ساتھ۔
4696 مناظرمیرا
نام جاوید ہے، میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے لکھ رہا ہوں۔ قرآن کریم کی ایک آیت
کے بارے میں میرا ایک سوال ہے جس کو مجھے ایک امریکی شخص نے بھیجا ہے۔ برائے کرم
مجھ کو اس کے بارے میں بتائیں۔ یہ سوال سورہ یونس کی آیت نمبر 93-96سے متعلق ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ قرآن کریم کی یہ آیت کہتی ہے کہ بائبل سچ ہے۔ اس کی حقیقت کیا
ہے؟ برائے کرم مجھ کو بتائیں تاکہ میں اس کو قائل کرسکوں۔
غوث اعظم کو دستگیر کیوں کہا جاتا ہے؟