عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 18581
قبر
پر ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟ جلدجواب دے کر ممنون ہوں۔
قبر
پر ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟ جلدجواب دے کر ممنون ہوں۔
جواب نمبر: 18581
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 9=9-1/1431
قبرستان میں دعا کرنا ثابت ہے، اور ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا آداب دعا میں سے ہے لیکن خاص قبر کی طرف منہ کرکے ہاتھ اٹھانے میں ایہام صاحب قبر سے دعا کرنے کا ہوتا ہے جس سے عوام کے گمراہی میں پڑنے کا اندیشہ ہے، پس اگر ہاتھ اٹھائے تو رُخ قبلہ کی طرف کرلے اور بہتر ہے کہ بغیر ہاتھ اٹھائے دعا کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند