عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 600670
کیاغیرمسلم شخص مسلمان کی قبر پر مٹی ڈال سکتاہے
کیاغیرمسلم مسلمان میت کومٹی دے سکتا ہے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں غیر مسلم اگر مٹی دیتاہے تو وہ میت کے لئے وبال بن جاتی ہے ؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔
جواب نمبر: 60067020-Oct-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 201-154/H=02/1442
(۱) ان کو ترغیب نہ دیں از خود وہ آکر مٹی دال دیں تو منع کرنے کی ضرورت نہیں۔
(۲) بعض لوگوں کا مذکورہ فی السوال قول غلط ہے ایسا کوئی مضمون قرآنِ کریم حدیث شریف میں نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میت كو تابوت میں دفن كرنا؟
5749 مناظراگر قبرستان میں جاکر کسی میت کے لیے دعائے مغفرت کرنا ہوتو کیسے کریں گے؟ (۲) میں نے مفتی زین العابدین صاحب سے اس کے بارے میں پوچھا تو مفتی صاحب نے کہا کہ جس طرح نماز کے بعد دعا کرتے ہیں اس طرح ہاتھ نہیں اٹھانا ہے اور نہ ہی ہاتھ باندھنا ہے جس طرح نماز میں ہاتھ باندھتے ہیں۔
4248 مناظرہمارے یہاں ممبئی میں لوگ کبھی بھی کوئی میت جاتے ہوئے دیکھتے ہیں تو فوراًاپنا کام کاج چھوڑ کر کھڑے ہوجائے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے؟ برائے کرم بتائیں کہ اس وقت ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
2357 مناظرکیا میں اپنی متوفی والد کی طرف سے صلوة
التسبیح پڑھ سکتاہوں؟(۲) کیا
سجدہ میں قرآن پڑھنا جائز ہے؟(۳) کیابغیر
وضو کے یاد کئے ہوئے قرآن کو دہرانا درست ہے؟
جنازہ
لے جاتے وقت کیا ہم کو کلمہ شہادت پڑھنا چاہیے یا اس کے بارے میں کوئی حدیث ہے؟
میرے والد صاحب کا دو ہفتہ پہلے انتقال
ہوا۔ اللہ ان کی مغفرت کرے۔ در اصل ہم نے ان کے انتقال کے بعد چند عمل کئے جس کے
بارے میں یہاں کچھ بھائی کہتے ہیں کہ یہ شریعت کے مطابق نہیں ہے، بلکہ بدعت ہے۔ میں
ان تمام عمل کو نیچے لکھ رہا ہوں۔ (۱)ان
کے انتقال کے بعد ہم نے ان کی قضا نمازوں اور روزوں کا صدقہ کیا ۔ ان روزوں اور
نمازوں کا حساب و شمار آ پ کے فتوی کے مطابق کیا تھا جو کہ ہم نے پہلے آپ سے لیا
تھا۔ اس عمل کے بارے میں بتائیں؟ (۲)ہم
نے یہاں مسجد میں بھائیوں کو قرآن خوانی کے لیے جمع کیا۔ او رہم نے ختم قرآن کیا
ان کے لیے اور اس کے بعد ہم نے دعا کی۔ یہاں کے لوگ کہہ رہے تھے کہ یہ بدعت اور
حرام ہے۔ برائے کرم ہماری رہنمائی فرماویں۔
قبرستان میں میت کی تدفین كی اجازت نہ دینا؟
4103 مناظرجو کوئی فوت ہوجائے اور قبر میں ہو وہ کیسے
سن سکتا ہے، سن سکتا ہے تو یہ کیسے ثابت ہے؟ اور جو درود پاک ہم پڑھتے ہیں وہ حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا خود سنتے ہیں کسی حدیث کے حوالہ سے بتائیں؟
کیا قبر کو سائیڈ سے پکی کراسکتے ہیں، کیوں کہ ہماری نانی کی قبر ۲/سائیڈ سے دھنسی ہوئی ہے ہمیں لگ رہا ہے کہ چار چھ مہینہ میں قبر بیٹھ جائے گی۔ ذرا اسلام کی روشنی میں جواب بتادیجئے۔
2919 مناظر