• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 600908

    عنوان:

    تالاب میں ڈوب کر مرنے والے کے بارے میں غسل کا حکم

    سوال:

    اگر کسی شخص کی تالاب میں ڈوب کر موت ہو جائے تو کیا پوسٹ مارٹم(چیر پھاڑ) کے بعد میت کو غسل دیا جائے گا یا نہیں؟ جبکہ بدبو کی وجہ سے میت جھلّی میں پیک ہے ۔

    جواب نمبر: 600908

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 167-136/M=03/1442

     ندی، تالاب وغیرہ میں ڈوب کر مرنے والے کو بھی غسل دیا جائے گا، اگر پانی سے نکالتے وقت میت کو غسل کی نیت سے تین مرتبہ پانی میں غوطہ دیدیا جائے تو یہ بھی کافی ہے اس سے غسل ادا ہو جائے گا ورنہ نکالنے کے بعد الگ سے غسل دینا واجب ہے۔ پوسٹ مارٹم سے پہلے اگر میت کو غسل دیدیا گیا تھا تو اس کے بعد دوبارہ غسل دینا لازم نہیں اگر خون وغیرہ نکلے تو اسے کسی کپڑے وغیرہ سے صاف کردیا جائے اور اگر پہلے سے غسل نہیں دیا گیا تھا تو پوسٹ مارٹم کے بعد پیک کرنے سے پہلے غسل دیدیا جائے اگر طبی اعتبار سے ہاتھ لگانا ممنوع ہو تو اوپر سے پانی بہا دینا کافی ہے اور پانی بہانا متعذر ہو تو مٹی سے تیمم کرادیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند