• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 59545

    عنوان: میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ اگر ایک مسلمان کسی انسان کے قتل میں ملوث ہو یا اس نے خود کیا ہو اور عدالت اس شخص کو پھانسی کا حکم دیدے تو کیا اس کی پھانسی کے بعد نماز جنازہ جائز ہے ؟ اس کی نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ اگر ایک مسلمان کسی انسان کے قتل میں ملوث ہو یا اس نے خود کیا ہو اور عدالت اس شخص کو پھانسی کا حکم دیدے تو کیا اس کی پھانسی کے بعد نماز جنازہ جائز ہے ؟ اس کی نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 59545

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 897-893/B=9/1436-U ناحق کسی کو قتل کرنا جُرم عظیم ہے تاہم وہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا، انتہائی درجہ کا فاسق وفاجر ہوتا ہے، اگر اسے پھانسی دی گئی تو اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی، البتہ مقتدا اہل علم، اہل تقوی کو ایسے شخص کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند