• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 59753

    عنوان: سوگ كتنے تك

    سوال: میرا سوال ہے کہ اگر کسی کے والد صاحب کا انتقال ہو جائے پھر خوشی کے ایام آئیں مثلا عیدین یا مرحوم کے لڑکے کی شادی ہو تو وہ لڑکا یا مرحوم کے اھل خانہ ان مواقع پر خوشی منائیں یا نہیں ؟دلائل کے ساتھ اس پر مفصل روشنی ڈالئے ۔ عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 59753

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 896-892/B=9/1436-U کسی کے انتقال پر مذہب اسلام میں صرف تین دن تک غم منانا جائز ہے، اس کے بعد غم منانا جائز نہیں۔ تین دن کے بعد عیدین کے موقع پر یا شادی کے موقعہ پر اس کے اہل خانہ خوشی مناسکتے ہیں، البتہ کسی عورت کے شوہر کا انتقال ہوجائے تو اس کے لیے چار مہینے دس دن تک غم منانا ضروری ہے، اگر اس کے لیے اس درمیان میں عیدین کا دن آجائے یا شادی کسی رشتہ دار کی ہو تو وہ خوشی نہیں مناسکتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند