• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 47414

    عنوان: مردوں كو ایصال ثواب كا طریقہ

    سوال: مردہ کو بخشنے کا صحیح طریقہ اسلام میں کیا ہے؟

    جواب نمبر: 47414

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1262-302/H=10/1434 حسب موقعہ اخلاص کے ساتھ جب چاہیں جس قدر چاہیں جہاں چاہیں بیٹھ کر قرآنِ کریم درود شریف نوافل پڑھ کر ، کسی غریب مسکین محتاج کی کوئی ضرورت پوری کرکے ، کسی مدرسہ مسجد وغیرہ میں رقم لگاکر یا ضرورت کا سامان دے کر غرض کوئی بھی نیک کام کرکے یہ نیت کرلیا کرے کہ یا اللہ اس کا ثواب فلاں فلاں کو پہنچادے، ثواب پہنچانے کا یہ طریقہ ہے اور یہ ثابت ہے، فتاوی شامی فتاوی بزازیہ وغیرہ میں صراحت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند