• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 40206

    عنوان: ایصال ثواب

    سوال: میری والدہ کا انتقال ہوا ہے، تو میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اس کوایصا ل ثواب کروں؟

    جواب نمبر: 40206

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1254-894/D=8/1433 جی ہاں ایصالِ ثوا ب کیجیے اس سے انھیں آخرت میں فائدہ حاصل ہوگا، مالی صدقات خیرات، اطعام طعام کے ذریعہ بھی کرسکتے ہیں، اسی طرح ذکر تسبیح پڑھنے، تلاوت قرآن کرنے کا ثواب آپ کو ملے اسے بھی مرحومہ کو پہنچاسکتے ہیں، نفل نماز، حج، عمرہ، قربانی وغیرہ کرکے بھی ثواب پہنچایا جاسکتا ہے، یہ مغفرت سیئات اور رفع درجات کا سبب ہوگا۔ ان شاء اللہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند