• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 602265

    عنوان:

    تدفین كے بعد قرآن خوانی كا نظم كرنا ؟

    سوال:

    اگر گھر میں میت ہو جائے اس کو تدفین کے بعد لوگ مسجد میں اور گھر میں قرآن خوانی کا اہتمام کرتے ہیں کیا یہ جائز ہیں اور اس کا کیا طریقہ ہے ؟ برائے مہربانی تشفی بخش جواب دیں۔

    جواب نمبر: 602265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:431-316/sn=6/1442

     تدفین کے بعد گھروں میں یا مسجد میں مروجہ قرآن خوانی جس میں بہت سے امور اور منکرات کا التزام کیا جاتا ہے؛ ناجائز ہے اور اگر قرآن پڑھنے والوں کو معاوضہ دیا جائے تو پڑھنے والوں کو ثواب نہیں ملتا، جس کی وجہ سے مرحومین کو بھی ثواب نہیں پہنچے گا، ایصال ثواب کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ انفرادی طور پر حسب موقع تلاوت کرکے میت کو ثواب پہنچادیا جائے یا صدقہ وخیرات کرکے یا دیگر کار خیر کے ذریعہ ثواب پہنچادیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند