• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 5087

    عنوان:

    اگر کوئی ہندو ہم کو السلام علیکم کہے تو ہم بدلہ میں کیا کہیں؟ (۲) آج عراق، افغانستان،فلسطین وغیرہ میں جو جنگ چل رہی ہے اگر وہاں پر کوئی مسلم دشمن کی گولی سے شہید ہوتا ہے تو میں اس کی نماز غائبانہ ادا کرسکتا ہوں؟ نماز میں جماعت کے جتنے لوگ نہ مل پائیں تو کیامیں اکیلا ہی نماز غائبانہ پڑھ سکتا ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5087

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1153=846/ ھ

    ھَدّاکَ اللّٰہُ کہا کریں۔

    (۲) غائبانہ نماز کا حکم نہیں، نہ جماعت سے نہ تنہا پڑھیں، البتہ کثرت سے دعائے مغفرت و ایصال ثواب کا اہتمام کرتے رہا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند