عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 39036
جواب نمبر: 39036
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 953-953/M=7/1433 جنازے میں بعد میں آنے والا شخص امام کی اگلی تکبیر کا انتظار کرے، جب امام تکبیر کہے تو ان کے ساتھ یہ شخص بھی تکبیر کہتا ہوا شامل ہوجائے، پھر اگر اس کو معلوم ہے کہ یہ کونسی تکبیر ہے تو امام کی موافقت کرے یعنی اس تکبیر کے بعد والی دعا پڑھے اور اگر یہ معلوم نہیں کہ یہ دوسری تکبیر ہے یا تیسری تکبیر ہے تو پھر ترتیب وار ثنا، درود اور دعا پڑھے، اگر ایک تکبیر یا دو تکبیر کے بعد ہی امام نے سلام پھیردیا، اور فوت شدہ تکبیریں دعاوٴں کے ساتھ ادا کرنے کا موقع نہیں، تو صرف چھوٹی ہوئی تکبیریں کہہ کر سلام پھیردے المسبوق یوافق إمامہ في دعائہ لوعلمہ بسماعہ إھ ․․․ وظاہر تقییدہ الموافقة بالعلم أنہ إذا لم یعلم بأن لم یعلم أنہ في التکبیرة الثانیة أو الثالثة مثلاً یأتي بہ مرتبًا أي بالثناء ثم الصلاة ثم الدعاء․ (شامي زکریا: ۳/۱۱۶)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند