• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 29964

    عنوان: میرے پڑوس کی قبرستان میں بہت سارے نیولے ہیں جو قبر میں سوراخ کرکے مردوں کا گوشت کھاتے بھی ہیں اور باہر بھی گوشت نکال کر لے آتے ہیں جس پر چیل کوئے بھی جمع ہوجاتے ہیں ، کیا جس طرح گھر میں دواکا استعمال کرکے چوہا مارا یا بھگایا جاتاہے اسی طرح قبرستان میں نیولے کو بھگانے کی کیا صورتیں ہیں؟قبرستان میں نیولے کو زہر یا اس طرح کی کوئی دوا دی جاسکتی ہے ؟ کیوں کہ نیولے کا بھگایا جانا اس کے بغیر ممکن نہیں ۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں جواب دیں۔ 

    سوال: میرے پڑوس کی قبرستان میں بہت سارے نیولے ہیں جو قبر میں سوراخ کرکے مردوں کا گوشت کھاتے بھی ہیں اور باہر بھی گوشت نکال کر لے آتے ہیں جس پر چیل کوئے بھی جمع ہوجاتے ہیں ، کیا جس طرح گھر میں دواکا استعمال کرکے چوہا مارا یا بھگایا جاتاہے اسی طرح قبرستان میں نیولے کو بھگانے کی کیا صورتیں ہیں؟قبرستان میں نیولے کو زہر یا اس طرح کی کوئی دوا دی جاسکتی ہے ؟ کیوں کہ نیولے کا بھگایا جانا اس کے بغیر ممکن نہیں ۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 29964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):387=286-3/1432

    اگر نیولے قبروں اور دفن شدہ اموات کی بے حرمتی کرتے ہوں تو ایسے نیولے کو زہر یا اس طرح کی کوئی دوا دے کر مارنے یا بھگانے کی اجازت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے موذی جانوروں کے قتل کا حکم دیا ہے: عن عائشة عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: خمسٌ فواسقُ یُقتَلنَ في الحل والحرم: الحیّة والغراب الأبقع والفأرة والکلب العقوب والحُدَیَّا (متفق علیہ) مشکوة شریف باب المحرم یجتنب الصید ۲۳۶)
    الہرة إذا کانت موٴذیة لا تضرب ولا تعرک أذنہا بل تذبح بسکین حاد کذا فی الوجیز للکردري (الفتاوے الہندیہ ۵/۴۴۱ بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند