• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 38275

    عنوان: کسی کی وفات پر تین دن کے بعد غم منانا درست نہیں۔

    سوال: میں دبئی میں کام کرتا ہوں - میرے والدہ کا انتقال ہوئے تین مہینے ہو گئے- میں یہاں کسی مجبوری کی وجیہ سے والدہ کے تدفین میں جا نہیں سکا - اب یہ کے میں گھر جا رہا ہوں میرے ذہن میں تشویش یہ ہے کی - جیسے ہی میں گھر پہنچتا ہوں مجھسے میرے گھر والے ملکر رونے لگیں گے اور شاید ماتم سا ماحول بھی بنیگا تو اس کے لئے کیا کرنا چاہیے - اور پھر مجھے اپنی والدہ کے خبر پر جا کر کیا کرنا ہوگا - مجھے بدعت اور شرک سے بہت نفرت ہے - میربانی کرکے میرے اس سوال کا جواب دین کی روشنی میں دیجئے

    جواب نمبر: 38275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 825-691-5/1433 آپ کے گھر پہنچنے پر اگر غیراختیاری طور پر گھر والوں کا رنج وغم تازہ ہوجائے تو مجبوری کی بات ہے، مگر آپ گھر والوں کو سمجھائیں اور گھر کو ماتم کدہ بنانے سے روکیں، کسی کی وفات پر تین دن کے بعد غم منانا ہمارے اسلام میں جائز نہیں۔ آپ جب ان کی قبر پر جائیں تو وہاں گیارہ دفعہ قل ہو اللہ پڑھ کر ان کو ایصالِ ثواب کردیں اور یہ قلیل عمل روزانہ ان کے لیے کردیا کریں۔ اور جس قدر بھی اس سے زیادہ ایصالِ ثواب کرسکتے ہوں کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند