• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 12441

    عنوان:

    حضرت نماز جنازہ مسجد میں پڑھنا مکروہ ہے او ربار بار کسی مکروہ کو کرنا حرام تک پہنچ جاتا ہے۔ تو حضرت ہماری مسجد میں بغیر کسی عذر کے کئی سال سے نماز جنازہ پڑھ رہے ہیں۔ میں اس میں شرکت کروں یا نہ کروں؟برائے مہربانی پکا جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 876=737/د

    آپ لوگوں کو نرمی وحکمت سے مسئلہ بتادیں، اگر سمجھ میں آجائے تو ٹھیک ہے ورنہ شرکت سے عذر کردیں اور بہتر یہ ہے کہ مقامی اہل علم حضرات حکمت سے لوگوں کو مسئلہ شرعی کے مطابق عمل پر لائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند