عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 15105
کیا کوئی عورت عرس کے لیے یا اپنے رشتہ
داروں کے لیے دعا کرنے کے لیے قبرستان جاسکتی ہے او رپھولوں کی چادر چڑھاسکتی ہے؟
(۲) کیا وہ نماز پڑھنے کے لیے مسجد بھی
جاسکتی ہے؟
کیا کوئی عورت عرس کے لیے یا اپنے رشتہ
داروں کے لیے دعا کرنے کے لیے قبرستان جاسکتی ہے او رپھولوں کی چادر چڑھاسکتی ہے؟
(۲) کیا وہ نماز پڑھنے کے لیے مسجد بھی
جاسکتی ہے؟
جواب نمبر: 15105
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1286=1286/م
عرس کے لیے اور پھول کی چادر چڑھانے کے لیے تو قبرستان جانے کی قطعاً اجازت نہیں، ناجائز ہے، ہاں اپنے اعزہ اور رشتہ داروں کے قبروں کی زیارت اور ان کے لیے ایصال ثواب اور دعا کی غرض سے بوڑھی عورتوں کے لیے قبرستان جانے کی اجازت ہے، بشرطیکہ قبر پر جاکر جزع، فزع اور نوحہ وغیرہ سے احتراز کریں۔
(۲) مکروہ ہے،عورتیں گھر میں نماز پڑھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند