• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 52579

    عنوان: تعزیت كے لیے جاتے ہیں تو میت كے گھر والے فورا شربت یا پانی پلاتے ہیں

    سوال: کوئی فوت ہوجاتا ہے تو ہم ان کے پاس تعزیت کیلئے جاتے ہیں۔ ہم پڑوسی یا اپنے شہر والے ہوتے ہیں۔ وہاں جیسے ہی تعزیت والی جگہ پہنچتے ہیں تو فورا اہل میت کے رشتہ دار یا برادری والے ہمیں شربت یا چائے پیش کرتے ہیں، تمام لوگ جو تعزیت کیلئے آتے ہیں سب کو کھلاتے پلاتے ہیں۔ کیا تعزیت کیلئے ہم جائیں تو وہاں ایسے کھا پی سکتے ہیں؟ یہ خرچہ اہل میت کی طرف سے نہیں ہوتا بلکہ ان کے رشتہ داروں کا ہوتا ہے اور جب ان کے ان رشتہ داروں کے ہاں کوئی فوت ہوگا تو یہ اہل میت وہاں اس وقت ان کی تعزیت میں لوگوں کو کھلائیں گے پلائیں گے ۔

    جواب نمبر: 52579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 709-558/D=6/1435-U اگر میت کے قریبی اعزاء ایام تعزیت میں دور سے آنے والوں کا چائے وغیرہ پلاکر خیال کرتے ہیں تو یہ ایک امر مستحسن ہے بشرطیکہ بدلے کے طور پر نہ ہو کہ اس سے بھی اس کا مطالبہ کیا جائے خواہ اس کی حیثیت ہو یا نہ ہو، اگر آپ دور سے تعزیت کے لیے آئے ہوں اور میت کے اعزاء کھانا پیش کریں تو کھا بھی سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند