• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 10809

    عنوان:

    جنازہ دیکھ کر کھڑا ہو جانا چاہیے یا بیٹھے رہنا چاہیے؟

    سوال:

    جنازہ دیکھ کر کھڑا ہو جانا چاہیے یا بیٹھے رہنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 10809

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 269=205/ ھ

     

    محض تعظیم جنازہ کی خاطر کھڑا ہونا تو درست نہیں، البتہ نماز تدفین وغیرہ میں شرکت کی نیت سے کام چھوڑکر کھڑا ہوجائے اور ساتھ چلے یہ میت کے حقوق میں سے ہے، اگر اس کا ارادہ نہ ہو اور نہ موقعہ ہو تو صرف تعظیماً کھڑا نہ ہو، بلکہ بیٹھا رہے تو حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند