• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 169308

    عنوان: شوہر کا بیوی کی قبر می اترنا

    سوال: محرم کے ہوتے ہوئے کیا شوہر اپنی بیوی کی قبر میں تدفین کے لیے اتر سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 169308

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 791-677/H=07/1440

    اُتر تو سکتا ہے، لیکن بہتر نہیں ہے، محرم کے ہوتے ہوئے محرم کو ہی اترنا چاہئے۔ وذو الرحم المحرم أولی بإدخال المرأة من غیرہم کذا في الجوہرة النیرة۔ ہندیة: ۱/۲۲۷، الفصل السادس ، الباب الحادی والعشرون ، ط: اتحاد دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند