• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 602791

    عنوان: کیا میت کے گھر دوسرے دن جا کر دعا و تعزیت کرسکتے ہیں 

    سوال:

    کیا میت کے گھر دوسرے دن جا کر دعا و تعزیت کرسکتے ہیں اور گھر والے چائے وغیرہ کا دعا کے بعد انتظام کردیتے ہیں تو سوال یہ ہے کہ کیا میت کے گھر دوسرے دن تعزیت اور دعا کی نیت سے جاسکتے ہیں؟ اور کیا اس گھر میں چائے بسکیٹ وغیرہ کھاسکتے ہیں کیونکہ گھر والے بغیر کچھ پلائے بھیجنا معاشرہ میں عیب سمجھا جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 602791

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 607-443/H=06/1442

     بعض جگہ حفاظ و قراء کو جمع کرکے رسمی تقریب دوسرے دن مروج ہے اس میں شرکت کی نیت سے جانا درست نہیں اگر میت کی تجہیز تدفین نماز میں شرکت نہ کی ہو اور ابھی تک تعزیت کا موقعہ نہ ملا ہو پھر کسی وقت تعزیت کی نیت سے چلے جائیں وہاں جاکر اہل میت کی تعزیت کرلیں اور تسلی کے کلمات کہہ دیں تو اس میں کچھ حرج نہیں دعاء تو ہر جگہ سے کرسکتے ہیں اس کے لئے میت کے گھر جانا ہی ضروری نہیں تعزیت کے لئے کوئی جائے اور اتفاقاً وہاں چائے بسکٹپیش کردیا جائے تو کھالینے میں مضائقہ نہیں مروجہ رسم میں شریک نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند