عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 57573
جواب نمبر: 57573
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 313-310/B=4/1436-U جن قبروں کے نشانات مٹ چکے ہیں اور زمین کے برابر ہموار ہوچکی ہیں، ان پر پاوٴں رکھنے کی اجازت ہے، البتہ جن قبروں کے نشانات باقی ہیں، ان پر پاوٴں رکھنا، انھیں روندنا ممنوع ہے، اس لیے بھیڑ ہویا چھیڑ ہو ہرحال میں اس کی احتیاط کرنی ضروری ہے۔ قبر کی بے حرمتی جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند