• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 3824

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ پر کہ تین جنازے جمع ہوئی جس میں ایک بالغ مرد ، ایک نابالغ لڑکا اور ایک نابالغ لڑکی ہے۔ کیا ان تینوں جنازوں کے لیے ایک نماز کافی ہے یا علیحدہ علیحدہ پڑھنی ہوگی؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3824

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 55/ م= 55/ م

    تینوں جنازوں کے لیے اگر الگ نماز ادا کرنا افضل ہے اور ایک ساتھ تمام جنازوں کے ایک نماز بھی جائز ہے: وإذا اجتمعت الجنائز فإفراد الصلاة علی کل واحدة أولی من الجمع وتقدیم الأفضل أفضل وإن جمع جاز (درمختار)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند