عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 605085
کیا تبلیغ جماعت اہل سنت ولجماعت سے خارج ہے ؟
موجودہ تبلیغ جماعت جسکا تعلق نرول اور فیض الاہی سے ہے ،کیا یہ اہل سنت ولجماعت سے خارج ہے ؟ بعض لوگ ان کے عمل کو کفریہ عمل کہتے ہیں اور اسے گمراہ کہتے ہیں ۔ کیا یہ درست ہے ؟
جواب نمبر: 605085
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1091-723/B=11/1442
حضرت مولانا الیاس رحمة اللہ علیہ کی قائم کردہ جماعت جو اُن کے اصولوں پر کام کررہی ہے وہ اہل سنت والجماعت میں داخل ہے، صحیح العقیدہ ہے، اہل سنت والجماعت سے خارج نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند