• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 158547

    عنوان: اسلام کی تبلیغ کے لیے ایک مسلمان پر کیا کیا ذمہ داریاں فرض ہیں ؟

    سوال: اسلام کی تبلیغ کے لیے ایک مسلمان پر کیا کیا ذمہ داریاں فرض ہیں ؟ اور اس کام کو سیکھنے اور سمجھنے کے لیے ایک عام مسلمان کیا کرسکتا ہے ؟ اور اس سلسے میں کسی بہتر کتاب کے متعلق بھی بتائیے ۔

    جواب نمبر: 158547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 599-502/B=6/1439

    دعوت وتبلیغ کا کام تو اصل علماء کا ہے کیونکہ معروف ومنکر کو صحیح معنی میں وہی جانتے ہیں اور اس کے موقع ومحل کو بھی وہی پہچانتے ہیں، ہاں اگر کوئی یقینی بات قرآن وحدیث کی کسی عالم سے آپ کے معلوم ہوئی ہے تو اسے بتادینے کی آپ کے لیے گنجائش ہے اور عقائد کے لیے ”عقائد الاسلام“ احکام کے لیے ”بہشتی زیور“ کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند