• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 12256

    عنوان:

    میں محمد ساجدحنفی مسلک سے ہوں او رالحمد للہ دعوت کے کام سے بھی لگا ہوا ہوں، میرا ایک دوست جو کہ شافعی مسلک سے تعلق رکھتا ہے اس نے مجھ سے ایک سوال کیا جس کا میں جواب نہیں دے پایا ۔سوال یہ ہے کہ دعوت کا کام تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سے چلتا آرہا ہے لیکن اس کے بعد یہ دعوت کا کام کیسے بند ہوگیا جو کہ سو سال پہلے ابھی پھر سے شروع ہوگیا ؟ میرے علم میں اضافہ کریں۔ دعا کی درخواست ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12256

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 693=693/م

    دعوت وتبلیغ کا حکم قرآن وسنت سے ثابت ہے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے آج تک الحمد للہ یہ کام ہوتا آرہا ہے اور یہ امت کسی بھی وقت مجموعی حیثیت سے نفس تبلیغ سے کلیةً غافل نہیں رہی ہے، لہٰذا یہ کہنا صحیح نہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد یہ دعوت کا کام بالکلیہ بند ہوگیا تھا اور سو سال پہلے شروع ہوا، بلکہ ہرزمانے میں کام ہوا۔ البتہ ہرزمانے کے حالات کے اعتبار سے اللہ تعالیٰ اپنے مخصوص بندوں کے قلوب میں مفید طریقے القاء فرماتے رہے ہیں، چنانچہ آج کے دور میں تبلیغی جماعت کا طریقہ اصول کی پابندی کے ساتھ نہایت موٴثر ومفید ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند