• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 604896

    عنوان:

    كیا فضائل اعمال صحیح اور قابل عمل ہے؟

    سوال:

    علماء دیوبند فضائل اعمال اول و دوم کو صحیح سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے اس کو تبلیغی جماعت میں داخل نصاب قرار دیا گیا ہے ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا فضائل اعمال مکمل حرف بحرف صحیح اور قابل عمل ہے ۔ اب تک کسی دیوبندی عالم نے اس کی غلطی نہیں نکالی۔ ہاں اس کے دفاع میں اکثر ہند و پاک کے علماء نے قلمی جنگ لڑی ہے ۔ جس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ فضائل اعمال مکمل حرف بحرف صحیح ہے ۔

    جواب نمبر: 604896

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1048-713/B=10/1442

     ”فضائل اعمال“ ہندوستان کے مانے ہوئے شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا کاندھلوی نے لکھی ہے، اس میں ذکر کردہ احادیث کی مولانا شفیق الرحمن چمپارنی نے تخریج بھی کردی ہے تاکہ کسی کو اعتراض کا موقعہ نہ مل سکے۔ فضائل اعمال میں ضعیف حدیث بھی بلاشبہ تمام محدثین کے نزدیک قابل عمل ہوتی ہے؛ البتہ عقائد اور احکام کے ثبوت کے لئے صحیح احادیث درکار ہوتی ہیں۔ لہٰذا جن لوگوں نے اس کتاب میں غلطیاں نکالی ہیں یا تو لاعلمی کی وجہ سے نکالی ہیں یا کم علمی کی وجہ سے یا کج علمی کی وجہ سے نکالی ہیں، جن کے جوابات علماء کرام نے دیدئے ہیں۔ اس لئے یہ کتاب صحیح ہے، اور قابل عمل ہے، کوئی تردد نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند