• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 608262

    عنوان:

    گیم میں خرید و فروخت کرکے پیسہ کمانا

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل لوگ بہت سے ایسے گیم کرتے ہیں جن میں وہ لوگ گوشت .لکڑی.سیمنٹ.سریا یعنی ہر وہ شیء جو انسان کی روز مرہ زندگی میں استعمال ہوتی ہے اس کی خرید وفروخت تصویری شکل میں کرتے ہیں جو حقیقت میں ہوتی نہیں ہے ، جو صرف گیم میں کار آمد ہوتی ہیں.یعنی جس کے پاس زیادہ ہو وہ دوسرے کو بیچ دیتے ہیں، اس پر پیسہ کمانا کیسا ہے ؟

    .براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 550-399/D=05/1443

     سوال کا آخری جز واضح نہیں ہے، دوسرے کو بیچنے کی کیا شکل ہوتی ہے، پیسہ کمانا سکہ رائج الوقت کی صورت میں ہوتا ہے تو اس کا لین دین کس طرح ہوتا ہے، گیم میں پیسہ کمانا (سکہ رائج الوقت کے ذریعہ) کس طرح ہوتا ہے، اسے واضح کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند