• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 11225

    عنوان:

    اگر میں ایسے بندے کے ساتھ کاروبار کرتا ہوں جو مورگج (بینک کے ذریعہ مکان) خریدتا ہے اور میں اس کے ساتھ مل کر گھر کی مرمت کرتا ہوں اور پھر اس گھر کوبیچ دیتا ہوں او رہم منافع آدھا آدھا کرلیتے ہیں۔ کیا میرا یہ کاروبار حلال ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11225

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 310=310/م

    بینک کے ذریعہ مکان خریدنے کی صورت اگر یہ ہوتی ہے کہ بینک سے لون لے کر مکان خریدتے ہیں، تو لون لینے میں سود ادا کرنا لازم آتا ہے، اور جس طرح سود لینا حرام ہے اسی طرح بلاضرورتِ شدیدہ سود دینا بھی ناجائز ہے، حدیث میں سودی لین دین پر بڑی سخت وعید آئی ہے، پس اس سے احتراز لازم ہے۔ اور اگر مکان کی خریداری کی صورت کچھ اور ہوتی ہو تو وضاحت کے ساتھ لکھیں۔ اسی طرح آپ دونوں کے ایک ساتھ کام کرنے کی نوعیت کیا ہے؟ شرکت کے طور پر یا مضاربت کے طریقے پر؟ پونجی کس کی ہوتی ہے اور دونوں کے ذمہ کیا کام ہیں؟ ان تمام امور کی تفصیل صاف اور واضح طور پر تحریر فرماکر استفتاء کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند