• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 150812

    عنوان: جھوٹ بول کر مال فروخت کرنے کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: کاروبار میں جھوٹ بول کر مال فروخت کرنے کا کیا حکم ہے ؟مثلاً، مال فروخت کر تے ہوئے جہو ٹ بول کر مال فروخت کر دیا تو کیا حاصل شدہ رقم حرام قرار دیا جائے گا؟یا صرف جہو ٹ بولنے کا گناہ ہو گا؟

    جواب نمبر: 150812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 676-595/D=8/1438

    جھوٹ بول کر پیسہ زیادہ لیے یا جھوٹ بول کر اس کی خوبیاں زیادہ بیان کردیں تو یہ سخت گناہ ہے حدیث میں اس پر وعید آئی ہے، من غَشَّنا فلیس منا۔ حاصل شدہ پوری رقم پر حرام ہونے کا حکم نہیں لگے گا بلکہ رقم کے اعتبار سے جس قدر حق دوسرے کا متعلق ہوگا اس کا گناہ ہوگا اور صاحب حق کو ادا کرنا ممکن ہو تو ادا بھی کرنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند