• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 162882

    عنوان: زكاۃ كی رقم سے خریدا ہوا كپڑا اگر مستحق نہ لے تو كیا خود استعمال كركے اس كے بدلے رقم دی جاسكتی ہے؟

    سوال: ایک کپڑا کسی مستحق کو زکواة دینے کی نیت سے خریدا، مگر اس مستحق نے کپڑا لینے سے انکار کر دیا تو کیا وہ کپڑا اپنے استعمال میں لایا جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 162882

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1102-970/D=10/1439

    کپڑا زکاة کی رقم سے خریدا گیا پھر اسے مستحق کو دینے کی نوبت نہیں آئی تو کپڑا آپ خود استعمال کرسکتے ہیں لیکن اس کے بقدر رقم زکاة کی آپ کے ذمہ واجب الاداء رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند